کراچی :22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا اور آگاہ کیاکہ والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔
علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتا تھے اور ان کے اہلکانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جب کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی حکومت نے علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا تھا۔
پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عمران بہت پریشان دکھائی دے رہے تھے اورجب ان سے پوچھا گیاکہ ادارے بھی آپ کی گمشدگی کی تحقیقات کررہے ہیں تو وہ اورپریشان ہوگئے