لاہور:جیونیوزکے سنیئررپورٹرارشد وحید چوہدری کرونا سے وفات پاگئے:اناللہ و انا الیہ راجعون،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی جیونیوزکے سنیئررپورٹرارشد وحید چوہدری کرونا وائرس کا شکارہونے کے بعد قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں
بہت ہی پیارے اورساتھیوں کے لیے قابل احترام ارشد وحید چوہدری کوچند پہلے کرونا وائرس سرزد ہوگیا تھا ، ان کا علاج معالجہ جاری تھا لیکن اجل کاوقت آں پہنچا اورآج شام وہ وفات پاگئے
ان کی وفات پرجہاں ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ اوررشتہ غمگین ہیں وہاں ان کے ساتھی ان کا ادارہ اوراس شعبے سے وابستہ دیگرمعززین بھی بہت زیادہ غمگین ہیں
ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئےمعروف صحافی سلیم صافی نے دکھ کا اظہارکیا ،سلیم صافی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کی وفات کاذکرکرتے ہوئے ان کواللہ کے سپرد کرتے ہوئے کہا !اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔
سلیم صافی کہتے ہیں کہ ! کورونا کی وبا نے جیو نیوز کے باکمال رپورٹر اور ہمارے بھائی ارشد وحید چودھری کو ہم سے چھین لیا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین
Indeed a big loss Allah karam karay bus https://t.co/iWGlajap97
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) November 14, 2020
معروف صحافی اورسنیئر تجزیہ گارمبشرلقمان نے ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد وحید چوہدری ایک بہت ہی اچھے اخلاق کے مالک انسان تھے اورہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ،
Ameen suma ameen https://t.co/5EeBnqD25O
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) November 14, 2020
ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غم کی اس گھڑی میں ان کے گھروالوں کوصبرجمیل عطافرمائے ، مبشرلقمان نے ان کے لیے دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما کران کو جنت الفردوس عطا فرمائے
خاتون اینکرعاصمہ شیرازی نے جیو کے سنیئر رپورٹرارشد وحید چوہدری کی وفات پر گہرے دکھا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہوں اللہ ان کومعاف فرمائے اورگھروالوں کوصبر جمیل عطافرمائے
سنیئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سنیئر صحافی ارشد وحید چوہدری کی وفات کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت اچھے اوراعلیٰ اخلاق کے مالک انسان تھے ، اللہ ہمارے اس بھائی کی مغفرت فرمائے
ڈان کے رپورٹراسد ملک نےارشد وحید چوہدری کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اوران کے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے
ن لیگ کی مریم نوازنے بھی انکی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرا دکھ ہوا ہے
انا للہ وانا الیہ راجعون https://t.co/5ijCKTz0yA
— Rao Awais Mehtab (@RaoAwaisMehtab1) November 14, 2020
کھرا سچ کے سنیئر پروڈیوسر،صحافی راواویس نے ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ مرحوم بہت اچھے انسان اوراعلیٰ اخلاق کے مالک تھے، اللہ ان کے گھروالوں کوصبرجمیل عطا فرمائے اوران کوجنت الفردوس عطا فرمائے