جرمن نیشنل کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا
پولیس نےوقوعہ کے مرکزی ملزم نصرالدین کو گرفتار کرلیا، ایس پی صدر سرفراز ورک نے تفصیلات کے مطابق 29دسمبر کو دو ملزمان نے جرمن نیشنل کو ایک واردات کی کوشش کے دوران قتل کردیا تھا، پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 570 بجرم 302/34 ت پ درج کیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،
ملزم سابقہ ریکارد یافتہ ہے اور پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے، ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس پی صدر محمد سرفراز ورک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معہ ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اورگراونڈ انٹیلی جنس کی مدد سے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا