انتہائی خونخوارشیرنی کا کسان پرخوفناک حملہ:وہاں موجود 6 شیربھی توبہ توبہ کراٹھے

نئی دہلی: انتہائی خونخوارشیرنی کا کسان پرخوفناک حملہ:وہاں موجود 7 شیربھی توبہ توبہ کراٹھے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں خوفناک شیرنی نے کسان پر حملہ کرکے لہو لہان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ بھارتی شہر راج کوٹ کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کسان غصیلی شیرنی کی زد میں آگیا۔

رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے متاثرہ شخص کی جان بچ گئی البتہ جسم پر چوٹیں آئیں۔ محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ کسان کی پیٹھ پر جانور کے پنجوں سے زخم آئے، مذکورہ فرد کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ ادارے نے بتایا ہے کہ گاؤں میں 7 کے قریب شیروں کو دیکھا گیا جو اطراف میں موجود لوگوں سے خوف زدہ ہوکر بپھر گئے جن میں سے ایک شیرنی زخمی کسان کے کھیت میں آگھسی۔ممکنہ طور پر شیرنی نے اپنا دشمن سمجھ پر شہری پر حملہ کیا۔

شیرنی کے حملے کودیکھ کرشیروں نے بھی فرار کی راہ لی اورچلتے بنے مگرشیرنی نے بھرپورغصہ نکالا اورلہولہان کردیا

خیال رہے کہ بھارت میں جنگلی جانورں کے حملوں کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ شیر یا دیگر جانور غذا کی تلاش میں انسانی آبادی والے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

Comments are closed.