جرمنی میں حملے، پاکستان میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

0
44

جرمنی میں حملے، پاکستان میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جرمنی کے شہر ہنائو میں حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اورکئی افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام جرمنی کے ساتھ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک اور ان کے لئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ ہم اس اندوہناک واقعے میں ترک شہریوں کے جاں بحق ہونے پرترکی کی حکومت کے ساتھ بھی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلام اور غیر ملکیوں سے دنیا میں نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نسلی بنیاد پر تعصب کے رویوں میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر اس اہمیت کو اجاگر کیا ہے کہ پر تشدد انتہاپسندی کا کوئی خاص مذہب، نسل یا شہریت نہیں ہوتی۔ نفرت اور تعصب پر مبنی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی ملاقات، دی جرمنی کے دورے کی دعوت

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی جرائم کی وجہ بننے والے محرکات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔پاکستان جرمنی اور دیگر تمام ہم خیال ریاستوں کے ساتھ مل کر اسلام سے نفرت کے رویہ پر قابو پانے اور اس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دنیا میں بین المذاہب اور مختلف تہذیبوں میں ہم آہنگی فروغ پائے اور دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے.

جرمن قصبے ہناؤ کے دو شیشہ بارز میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ہناؤ میں گزشتہ رات دو الگ الگ شیشہ بارز میں گھس کر فائرنگ کی گئی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی تھا

جرمنی میں مسلمانوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 12 افراد گرفتار

Leave a reply