لاہور: ہمارے لیے نکلیں ،سستی چینی کے لیے مینارپاکستان پہنچیں،مریم نوازنے فرمان جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان کے لیے نکلیں،عوام سستی چینی کے لیے نکلیں،
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مریم نواز نے 13 دسمبر کو لاہور کے جلسے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
مینارپاکستان آئیں سستی چینی کے لیے ،سستے آٹے کے لیے ،مریم نوازنے بڑی پیشکش کردی pic.twitter.com/iwNKgTR5Xi
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 11, 2020
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر حق اور سچ پر کھڑے لوگوں نے قرارداد پاکستان منظور کی تھی، اسی مقام پر حق اور سچ پر کھڑے ہو کر آپ انشااللہ ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
مریم نے کہا کہ 13 دسمبر جلسے کا نہیں فیصلے کا دن ہے ، گھروں سے نکلیں ، بھرپور آواز اٹھائیں اور اپنے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کر دیجئے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں لانگ مارچ کا بھی ارادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا رہے ہیں۔
یہ بھی سننے کو آیا ہے کہ مریم نوازپارٹی کے ارکان اسمبلی سے زبردستی استعفے لے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ابھی تک دعوے کے مطابق استعفے اکھٹے نہیں ہوسکے