فلم گھبرانا نہیں ہے جو عید الطفر پر ریلیز کی گئی تھی ابھی تک سینما گھروں میں چل رہی ہے رپورٹس کے مطابق فلم نے ابھی تک 14 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. گھبرانا نہیں ہے کے ساتھ دیگر جتنی بھی فلمیں لگی تھیں ان میں سے کسی بھی فلم نے قابل زکر بزنس نہیں کیا. فلم گھبرانا نہیں ہے کو شائقین نے خاصا سراہا تھا کیونکہ اس میں کامیڈی ایسی تھی کہ بے ساختہ ہنسی آجائے. یہ فلم اداکار زاہد احمد اور سید جبران کی ڈیبیو تھی دونوں کو کافی سراہا گیا.خصوصی طور پر سید جبران کو تو بہت زیادہ سراہا گیا انہوں نے وکی کے کریکٹر میں اپنی جاندار اداکاری کے زریعے حقیقت کے رنگ بھرے.بہت سارے
لوگوں نے تو گھبرانا نہیں ہے سید جبران کی فلم قرار دیا. جان ریمبو بھی کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں دکھائی دئیے ان کے کامیڈی سٹائل نے شائقین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا. فلم میںصبا قمر کی اداکاری کی بھی خاصی تعریف کی گئی.فلم کو ثاقب خان نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ صبا قمر ، سید جبران، ریمبو اور زاہد احمد کے علاوہ سلیم معراج بھی تھے.صبا قمر اس فلم کے حوالے سے کہتی ہیں کہ جب میں نے یہ سکرپٹپڑھا تو مجھے لگا کہ اگر پڑھ کر اتنا مزہ آرہا ہے تو کام کرکے کتنا مزہ آئیگا لہذا میں نے فورا سائن کر لی.








