گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،عمران خان کی اراکین اسمبلی کو تسلی
سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 200 بیڈز پر مشتمل میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل اینڈ نرسنگ کالج کا افتتاح کر دیا
عمران خان نے زمان پارک لاہورسے ہی اسپتال کا افتتاح کیا ،اسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہے اسپتال پر کل لاگت 6652 ملین روپے آئی ہے .افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیلوری کے دوران خواتین کی اموات زیادہ ہوتی ہیں، متاثرہ علاقوں میں پانی کا منصوبہ لوگوں کی ضرورت ہے،ہیلتھ انشورنس پر اب تک 30ارب روپے خرچ ہو چکا ہے،جب سے ہماری حکومت گئی وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ پر توجہ نہیں دیہیلتھ کارڈ کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر دیہات میں بھی جانا شروع ہو گیا ہے،غریب پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکتا،امیر ممالک کے پاس بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت نہیں،اپنی حکومت میں سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ پر ہوتی تھی، ہیلتھ کارڈ سے 29 لاکھ لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اب تک ہیلتھ انشورنس پر 30 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔آج پورا خیبر پختونخواہ ہیلتھ کارڈ سے کور ہے، کسی بھی نجی اسپتال سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران خان کی ملتان کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تحفظات کا اظہار کر دیا، اور کہا کہ اگر الیکشن جلد ہوں تو ہی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فائدہ ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بظاہر نہیں لگتا کہ جلد الیکشن ہوں گے، حکومت الیکشن کی تاخیر کے لیے معاشی ایمرجنسی لگا سکتی ہے،اس وقت ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،ہم اب بھی انتقامی کارروائیوں کے مقدمات بھگت رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کس طرف بات لے جا رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اسمبلی توڑنے پر آپ کو نہیں بلکہ پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے،