غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، مریم اورنگ زیب

0
47

غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی تسکین کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرایا، شہباز شریف کا ٹرائل شروع ہوگیا تھا لیکن ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے، چیئرمین نیب کو حکم دے کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا گیا، قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کا مقصد اے پی سی کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کرپٹ ٹولے نے آج 83 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی، 3 ماہ میں گھریلو اشیا 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوگئیں، عوام کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، بجلی، گیس، ادویات مہنگی کرنے کے اعلانات آخری ثابت ہوں گے، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کیلئے تھیں۔ انہوں نے کہا مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ کے میدان میں کریں، عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں

قائد مسلم لیگ ن ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے کچھ دیر میں خطاب کریں گے.اس بات پر مشاورت ہو گی کہ اس حکومت سے کیسے جان چھڑائی جائے.شہباز شریف کو دوران ٹرائل گرفتار کیا گیا جب انکے گواہان کا بیان بھی ریکارڈ ہو چکا تھا

شہباز شریف کو گرفتار اس لئے کیا گیا کہ اے پی سی کے فیصلوں کو سبوتاژ کیا جائے.عمران خان نے چیرمین نیب کو حکم دے کر شہباز شریف کو گرفتار کروایاسابق ڈی جی ایف آئی کا بیان سب کے سامنے ہے.الیکشن میں بشیر میمن کو شریف فیملی کیخلاف مقدمات بنانے کا کہا گیا.آج 83 پیسے بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے جو کہ دس ارب کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالے گا

Leave a reply