غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اور بدنما باب کا اضافہ ہوا،آج تہجد کے وقت ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،عثمان بزدار اس معاملے میں نہ پڑیں ورنہ انہیں نقصان ہو گا

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں سابقہ وزیرخزانہ،سابقہ گورنر اور 16سے زائد سابقہ وزرا کو نامزد کیا گیا،وزرا میں ہمت ہے تو اپنے نام سے مقدمہ درج کروائیں۔ایس ایچ او تھانہ نے بہترین انداز میں مقدمہ لکھا ہے،جو گزشتہ ادوار میں حکمران رہے ہیں وہ آج غدار ہو گئے ،اگر آئین کی بات کرنابغاوت ہے تو ہررو ز بغاوت ہوگی،اگر بےروزگاری،معیشت اور سی پیک کی بندش پر بات کرنا بغاوت ہے تو ہرروز یہ بغاوت ہوگی،سیاسی مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں آوَ،مسئلہ ابھی شروع ہی نہیں ہوا کہ بغاوت بغاوت کہنا شروع ہوگیا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی پہچا ن کارکردگی سے ہوتی ہے ،انہوں نے کیا کیاہے؟آج آپ کو بدررشید کی ضرورت نہ پڑتی اگر آپ کی کارکردگی اچھی ہوتی،مسلم لیگ ن حاضر ہے آپ ہتھکڑی لگا دیں اگرہمت ہے تو ،یہ ہتھکنڈے نہیں چلیں گے،جب کچھ نہیں رہ جائے توبغاوت کا الزام لگایا جاتا ہے،عثمان بزدار معصوم آدمی ہیں آپ اس معاملےمیں نہ پڑیں کل آپکونقصان نہ ہوجائے،حکومت نے کچھ نہیں کیا سوائے گزشتہ حکومتوں پرالزامات عائد کرنے کے ،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

حکومتی ترجمانوں پر تنقید کرتے کرتے نواز شریف اور مریم نے بھی "ترجمان” بنا لیا

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل

لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے موٹرویز اور سی پیک کی بنیاد رکھی،پاکستان کے خلاف بغاوت وہ کرتا ہے جو معیشت تباہ کرتا ہے اور جو کشمیر کا سودا کرتا ہے،حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے،گ الیوں سے نہیں،پی ڈی ایم اس حکومت سے عوام کو نجات دلوائے گی،عوام کے سامنے مقدمہ چلاؤ ورنہ مقدمہ تمہارے سامنے آئے گا،

عدالت پیشی کے موقع پر شہباز کا نواز سے رابطہ،کیا ہوئی گفتگو؟

Comments are closed.