غیر فطری اتحاد اور ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دستر خوان سجائے جارہے ہیں، صمصام بخاری

0
41

پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہو گا. حقیقت یہ ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں‌ اکٹھی ہو رہی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ سب لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے لوگوں‌ کو بے وقوف بنا رہے ہیں. انہیں عوام کا مفاد کسی طور عزیز نہیں‌ ہے. نون لیگ کا بیانیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے. انہوں نے رینالہ خورد میں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور چینی، آٹے اور دوسری اشیا کے وزن خود چیک کئے،صوبائی وزیر اطلاعات نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صارفین کو ایک کے بجائے 2کلو چینی دی جائے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا غیر فطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے. ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں ہے. نون لیگ اور پی پی اپنے کرتوتوں‌ کے پھل کاٹ رہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ پی پی اور نون لیگ سڑکوں‌ پر آنے کا شوق پورا کر لیں کچھ حاصل نہیں‌ہو گا. یاد رہے کہ آج بلاول بھٹو کی طرف سے افطار ڈنر میں مریم نواز اور دیگر سیاسی لیڈروں‌ کو شرکت کی دعوت دی ہے.

Leave a reply