غیر قانونی طریقوں سےاسرائیل جانیوالےملزمان کے معاملےمیں اہم پیشرفت
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تحقیقات کے دوران پاکستان سےغیر قانونی طریقوں سےاسرائیل جانیوالےملزمان کے معاملےمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے میرپورخاص کے کیس میں ملزمان کی ٹریول ہسٹری حاصل کرلی گئی ، جی پی او میرپورخاص کے مطابق ملزمان نےاسرائیل سے ایک کروڑتیرہ لاکھ روپے کی ایک سوآٹھ ٹرانزیکشنزکیں ۔
ملزمان کے سفرسےمتعلق ریکارڈ کیلئے پی آئی اے،ایمریٹس، قطرائر، اتحادائرویز اورجاری ممکنہ ویزوں کےریکارڈکی فراہمی کیلئے وزارت خارجہ کوخط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق اسرائیل سےآنیوالی رقوم وصولی سےمتعلق افرادکوبھی تحقیقات کیلئےطلب کیاگیا ، نامزدملزمان کےعلاوہ کچھ رشتہ داروں نےبھی اسرائیل کادورہ کیا۔ان افرادکی ٹریول ہسٹری کیلئےانکا ڈیٹا آئی بی ایم ایس کوفراہم کردیاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ لین دین سےمتعلق ریکارڈحاصل کرنےکیلئےجی پی اوحیدرآباد اورمیرپورخاص سےبھی رابطہ کیا گیا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ گرفتارملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈپرسینٹرل جیل میرپورخاص میں ہیں۔