اداکارہ غنی علی جن کے ہاں شادی کے بعد 2021 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ان کو خدا کی ذات نے دوسری بار بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے. غنا علی نے اس خبر کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا. انہوں نے تصویر لگا کر ایک کیپشن لکھا ، مجھے اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے میری فائحہ کو بھائی مل گیا ہے. غنا علی نے کہا کہ میرے شوہر نے ہمیشہ بہت زیادہ ساتھ دیا وہ اچھے برے وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے. انہوں نے کہا کہ میرے میاں نے ہمیشہ پہلے دوسروں کا سوچا پھر اپنا سوچا اور میری دعا ہے کہ میرے بچے اپنے والد کے جیسے بنیں اور اپنا سوچنے سے پہلے دوسروں کا سوچیں.
میرے بچے خو نصیب ہیں جو ان کو ایسا باپ ملا ، انہوں نے مزید یہ بھی لکھاکہ آج میں خوشی کے ساتھ اعلان کر رہی ہوں کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ہم دونوں بے حد خوش ہیں. یاد رہے کہ غنا علی نے شادی کے بعد اداکاری سے بریک لے رکھی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی اپنے گھر پر توجہ دے رہی ہوں میرے گھر اور بچوںکو میری ضرورت ہے.