غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جب بھی میں مجھے لگتا ہے کہ بیٹا سو گیا تو بیٹی رونے لگ جاتی ہے
ghana ali

اداکارہ غنا علی نے حال ہی میں‌اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو سلانے میں‌مصروف ہیں .انہوں نے اس وڈیو کا کیپشن یوں لکھا کہ ” جب بھی میں مجھے لگتا ہے کہ بیٹا سو گیا تو بیٹی رونے لگ جاتی ہے۔اب اس پر آپ سوچیں کہ میری کیا حالت ہوتی ہو گی کہ اگر بیٹا بھی اٹھ گیا تو پھر ان دونوں کو کیسے سنبھالوں گی، انہوں نے ایک اور وڈیو شئیر کی جس کا کیپشن انہوں نے یوں لکھا ” لوگ ہمیشہ ہی کہتے ہیں کہ شادی ہو گئی، بچے ہو گئے اب اور کیا چاہیے لیکن مجھے سیرو تفریح کرنی ہے، دوستوں کو ملنا ہے اور فلمیں وغیرہ بھی دیکھنی ہیں۔

غنا علی کی جانب سے ان وڈیوز پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے انہوں نے کہا کہ” آپ ایک ذمہ دار والدہ ہیں ، یہی اصل زندگی ہے” اور بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ اچھا وقت گزر جاتا ہے ، جیسے ہی بڑے ہوتے ہیں تو وہ اپنی اپنی زندگی اور کاموں میں‌مصروف ہوجاتے ہیں لہذا اس وقت کو غنیمت جانیں . یاد رہے کہ غنا علی نے شادی کے بعد اداکاری سے بریک لے لی تھی لیکن اب وہ پھر سے شوبز میں‌متحرک ہو گئی ہیں.

کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

Comments are closed.