بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر گھر لڑائیاں ہورہی ہیں،ڈاکٹر سبیل اکرام

بجلی اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو جیتے جی ماردیا
0
60
subiyal

بجلی کے ریٹ کم نہ کئے گئے تو ملک میں خونی فسادات کا خطرہ ہے ، سودی نظام کے خاتمہ اور آئی ایم ایف کے شکنجہ سے نکلے بغیر ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے ہیں ۔ صرف واپڈا کے اہلکاروں کے لئے ہی نہیں بلکہ ججز ، سینیٹرز ، پارلیمیٹیرز اور بیورکریٹ کے لئے بھی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے ۔

ان خیالات ک ااظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین اور خطرناک معاشی بحران کا شکار ہے ۔ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں ۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا مشکل ہوچکا ہے۔ حکمران آئی ایم ایف کی ایما پر عوام کو بجلی کے جھٹکے دے دے کر ماررہے ہیں اور اپنے ہی ملک کے عوام کے ساتھ وہ سلوک کیا جارہا ہے جو دشمن ملک کے عوام کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ حکمرانوں کی عوام دشمن پالسیوں کی وجہ سے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف شہر شہر احتجاجی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ہوشمندی سے کام نہ لیا تو خدشہ ہے کہ کہیں یہ مظاہرے فسادات کی شکل اختیار نہ کرلیں ۔ بجلی اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو جیتے جی ماردیا ہے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر گھر لڑائیاں ہورہی ہیں ۔اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو خونی فسادات کا خطرہ ہے ۔

ڈاکٹر سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ پاکستان کہنے کی حدتک اسلامی ملک ہے لیکن اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں دوہرے معیار ہیں ۔تمام اصول ، ضابطے اور قانون غریب آدمی پر لاگو ہوتے ہیں جبکہ اشرافیہ کے لئے کوئی قانون نہیں ہمارے معاشی مسائل حل نہ ہونے کی ایک وجہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہے ۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سنگین قسم کے مسائل اور جرائم کو جنم دے رہی ہے ۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو چاہئے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری طور بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں ۔

نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

Leave a reply