گھر میں سیرم بنانے کی آسان تراکیب
خواتین کو اپنی جلد کا خیال رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے ان کی کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ ان کہ جلد صاف شفاف ہو جلد پر داغ دھبے یا ایکنی کے دانے نہ دکھائی دے رہے ہوں جب بھی آئینہ دیکھیں انہیں اپنا چہرہ چمکتا ہوا دکھائی دے جلد کو شفاف بنانے کے لیے اکثر ہربل پروڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں کیونکہ ان کہ وجہ سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا جبکہ کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈکٹس کو اگر دیر تک استعمال کیا جائے تو اس کے سائیڈ افیکٹس چہرے پر دکھائی دینے لگتے ہیں جلد کو نکھارنے میں وٹامن سی اہم کردارادا کرتا ہے اسی لیے مختلف سکن پروڈکٹس میں وٹامن سی کو لازمی شامل کیا جاتا ہے کچھ سکن اسپہشلسٹ کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال کرنے سے لٹکتی ہوئی جلد ٹھیک ہونے لگتی ہے وٹامن سی جلد کو جلدی بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ہی جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے اگر وٹامن سی کا مستقل استعمال کیا جائے تو خواتین کو چہرے کی جلد کو جھریوں اسے بچانے اور اپنی جلد کو بوڑھا دکھانے سے بچنے کے لیے بوٹوکس مختلف انجیکشنز یا کاسمیٹک سرجری کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی وٹامن سی کا سیرم استعمال کرنے سے جلد سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس سیرم کی وجہ سے جلد کو نمی ملتی ہے اور جلد پر جُھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے یہ سیرم خلیات کے اندرونی تہہ تک جاتے ہیں اور سکن کو تروتازہ اور جوان وٹامن سی کے سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن وہ اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ بعض خواتین انہیں خرید نہیں سکتیں وہ گھر میں۔نیچے دئیے گئے طریقے سے سیرم بنا کر چہرے کو جُھریوں چھائیوں اور بڑھاپے سے محفوظ رکھ سکیں

صرف گورا رنگ ہی خوبصورتی کی ضمانت نہیں


وٹامن سی اور گلیسرین :
اس کو بنانے کے لیے وٹامن سی کے کیپسول کھول کر ایک کھانےکا چمچ وٹامن سی کا لے لیں اسمیں ایک کھانے کا چمچ پانی ملا لیں پھر ایک کھانے کا چمچ گلیسرین ملا کر اچھی طرح سے مکس کر کے کسی بوتل میں محفوظ کر لیں صبح و شام چہرہ دھونے کے بعد اس سیرم کو چہرے ہر لگائیں گلیسرین اور وٹامن سی کے سیرم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر اسے کچھ عرصہ مسلسل استعمال کیا جائے تو چہرے پر موجود جھُریوں میں نمایاں کمی ہو گی آنکھوں اور منہ کے نزدیک جُھریوں میں کمی آتی ہے خشک اور بے جان جلد کے لیے اس سیرم کو ضرور لگانا چاہیے کیونکہ کہ اس کا استعمال جلد کو نمی پہنچاتا ہے اور اس کی وجہ سے چہرے کی جلد نرم و ملائم لگنے لگتی ہے چہرے کی جلد کو مختلف انفیکشنز سے بچانے اور جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے بھی یہ سیرم نہایت مفید ہے

Shares: