بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں روٹین سے وہ وہاں تصویریں شئیر کرنے ساتھ لکھتے رہتے ہیں. امتیابھ بچن نے اپنے مداحوں کو اپنے ساتھ باندھ کر رکھا ہوا ہے وہ ان کے ساتھ اپنی پوسٹس کے زریعے رابطے میں رہتے ہیں. امتیابھ بچن نے حال ہی میں ایک بلاگ لکھا ہے اوراس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں ایک پانچ سالہ بچے نے گھر میں رہ کر آرام کا مشورہ دیا ہے بی بگ بی کا کہنا ہےکہ جب اس بچے نے مجھے
گھر رہنے کا مشورہ دیا اور پوچھا کہ آپ کام کیوںکرتے ہیں تو میرے پاس اسکو دینے کےلئے جواب نہیں تھا.بچے نے باقاعدہ کہا کہ میرے دادی دادا توگھر پر آرام کرتے ہیں اور آپ کام کرتے ہیں. امیتابھ بچن کہتے ہیں میں ایک مہم میں تھا وہاں میں ریہرسل کررہا تھا یہ پانچ سالہ بچہ بھی وہاں موجود تھا اور مجھے غور سے دیکھ رہا تھا اور میرے پاس آکر پوچھا کام کیوںکرتے ہیں ، بگ بی کہتے ہیں کہ بچے کا سوال تو ٹھیک تھا. یاد رہے کہ امیتابھ بچن بالی وڈ کے وہ سپر سٹار ہیں جن کی شروع کی 14 فلمیں پے در پے فلاپ ہوئیں اس کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ چمکا اور ایسا چمکا کہ جسے دنیا نے دیکھا. امیتابھ بچن کی کسی بھی فلم میںاینٹری کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے.