غریب افراد سے بچے خرید کر بے اولاد جوڑوں کو بیچنے والے ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غریب والدین کو پیسوں کا لالچ دے کر کمسن بچوں کو فروخت اور اغوا کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیا، سائبر آباد پولیس کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں.
پولیس کے مطابق گزشتہ مہینے الوال کے علاقے سے ایک بچی اغوا ہوئی تھی جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تھی، اس ضمن میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے، اس دوران دو خواتین شانتما اور رینوکا کو مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا گیا.
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین شانتما اور رینوکا نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کئے،انہوں نے بتایا کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ بابو ریڈی اور گنگا دھر ریڈری ہیں، ان دونوں ملزموں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا،پولیس نے دو اور ملزمان رمیش اور راجہ نائیک کو بھی اس کیس میں گرفتار کیا ہے جبکہ ایک خاتون لکشمی مفرور ہے.
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین مختلف ہسپتالوں میں جا کر بے اولاد جوڑوں کی معلومات حاصل کرتیں اور پھر غریب والدین کے پاس جا کر انہیں بچہ فروخت کرنے پر راضی کرتیں بعد میں چند ہزار روپے کے عوض خریدے گئے بچوں کو بے اولاد جوڑوں کو لاکھوں روپے میں بیچ دیے جاتے. ان خواتین نے ہسپتالوں سے بھی نومولود بچوں کو اغوا کیا اور انہین فروخت کیا.
پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کسی ہسپتال کا عملہ بھی ملوث ہو سکتا ہے اسلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا.
شادی سے قبل جسمانی تعلقات کی خواہش، لڑکی نے کیا انکار تو نوجوان نے کیا کیا؟