غریب کے گھر گرانے پہنچ جاتے امیر کو وقت دے دیا جاتا،عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای الیون کچی آبادی کی مکینوں کی سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو منگل تک ای الیون کچی آبادی میں آپریشن روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ منگل تک کچی آبادی میں قائم گھروں کو نہ گرایا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونت کے لیے تین عدالتی معاونین مقرر کردیئے ایڈوکیٹ عمر اعجاز گیلانی، ایڈوکیٹ عدنان رندھاوا اور ایڈوکیٹ دانیال حسن عدالتی معاون مقررکئے گئے ہیں ،عدالت نے کہا کہ تینوں عدالتی معاونین ای الیون کچی آبادی کا دورہ کر کے منگل تک رپورٹ پیش کریں، سی ڈی اے اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تمام بڑی سڑکیں ایلیٹ کلاس کے نام پر بنائی گئی ہیں، کیا کبھی کسی غریب کے نام پر بھی سڑک کا نام رکھا گیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ای الیون کچی آبادی میں غریب لوگ رہتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے والے غریب کے گھر فوراً گرانے پہنچ جاتے امیر کو وقت دے دیا جاتا ہے،سی ڈی اے حکام منگل تک کوئی کارروائی نہ کریں نہ ہی گھر خالی کروائیں،عدالت نے عدالتی معاونین کو کچی آبادی کا دورہ کر کےرپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی
قبل ازیں سی ڈی اے انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے .چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کے حوالے سے اجلاس ہوا. اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد سی ایم او ایم سی آئی، سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کام سے روکنے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے سے بچانے کےلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا.غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے سی ڈی اے اور اسلام آباد کا نام استعمال کرنے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے . غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیس ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے،ابتدائی طور پر تین نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع
اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم