اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کی خریداری سے متعلق امور پر اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تحفظِ خوراک رانا تنویر حسین ، وزارت اور پاسکو کے سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے زرعی شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، گندم کی مناسب قیمت ، بروقت اقدامات اور خریداری کا عمل ہموار بنانا ضروری ہے ، کسانوں کی حوصلہ افزائی سے ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت ، بار دانہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک کی تقریباً 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے ،کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت کی فراہمی سے دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا، غذائی تحفظ ، مستقبل کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا ہوں گے،گندم ذخیرہ کرنے کی جدید سہولیات کی تعمیر کیلئے نجی شعبے کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں، بروقت پالیسی اقدامات ، مستقبل کی ضروریات کی درست پیشگوئی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا کی دستیابی کی ضرورت ہے ،

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی.ملاقات میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ،

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا.صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

Shares: