نگراں حکومت نے نجی چینل سے وابستہ صحافی کی مبینہ آن لائن ہراسانی کا نوٹس لے لیا
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے ایک سیاسی جماعت کی ٹرول بریگیڈ کی جانب سے صحافی غریدہ فاروقی کو ہراساں کرنے کی بدنیتی پر مبنی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، لوگوں کے گھروں کے پتہ جات اور پرائیویٹ فون نمبرز لیک کرنا تشدد اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے،اس ہراسانی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، متعلقہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مجرمان اور ان کے ہینڈلرز قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ سکیں گے،
واضح رہے کہ غریدہ فاروقی کے خلاف سوشل میڈیا پر گزشتہ روز مہم چلائی گئی تھی جس پر غریدہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس سے منسلک لوگ ہر دس پندرہ دن بعد میرے خلاف منظم، سوچی سمجھی، اخلاق باختہ کیمپینز چلانا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ میں انکے جھوٹ بےنقاب کرتی ہوں، سچ اور حقائق سامنے لاتی ہوں اور انکی گالم گلوچ ہراسانی کے دباؤ میں نہیں آتی۔ ایسی ہی ایک اور منظم کیمپین کل سے دوبارہ میرے خلاف شروع کروا دی گئی ہے۔ جس کیخلاف میں نے FIA میں شکایت درج کروا دی ہے۔ جو بھی اس کیمپین میں ملوث ہے اُسے قانون کے سامنے لازماً اب جوابدہ کروایا جائیگا۔ صحافیوں کو ہراساں کر کے انہیں خاموش کروانے کی پی ٹی آئی کی یہ واردات میرے خلاف 2014 سے مسلسل جاری ہے؛ لیکن میں ان ہتھکنڈوں سے خاموش ہونیوالی ڈرنے والی نہیں۔ خواتین صحافیوں اور خاص کر میرے خلاف ٹارگٹ کر کے پی ٹی آئی جو کیمپینز چلاتی ہے ان کا اب قلع قمع ہو گا۔ الیکشن کے نزدیک یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صحافیوں کی کردارکُشی اور ہراساں کر کے دباؤ ڈال لینگے؛ یہ بھول ہے۔ افسوسناک اور شرمناک کہ ان کی خواتین کے ایماء پر اور انکی شمولیت کیساتھ یہ سب کچھ ہوتا ہے۔ یہ حالیہ کیمپین کس کے ایماء پر، کیوں اور کیسے شروع کی گئی سب معلوم ہو رہا ہے اور اس کا قانونی حل بھی ہو گا۔ اب قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ یہ جمہوریت کے نام پر فاشزم پھیلا کر معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں؛ خواتین کی عزت اچھالتے ہیں؛ ریاست مخالف اقدامات کرتے ہیں؛ سب کا حساب اب ہونا چاہیئے اور ہو گا۔ ان شیطانوں کو اب جکڑا جانا چاہئیے اور ہونگے
PTI اور اس سے منسلک لوگ ہر دس پندرہ دن بعد میرے خلاف منظم، سوچی سمجھی، اخلاق باختہ کیمپینز چلانا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ میں انکے جھوٹ بےنقاب کرتی ہوں، سچ اور حقائق سامنے لاتی ہوں اور انکی گالم گلوچ ہراسانی کے دباؤ میں نہیں آتی۔ ایسی ہی ایک اور منظم کیمپین کل سے دوبارہ میرے خلاف…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) February 1, 2024
غریدہ فاروقی کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی قیادت ہو گی،پی ایف یو جے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے تحریک انصاف کی جانب سے جی ٹی وی کی اینکر غریدہ فاروقی کے گھر کا ایڈریس اور موبائل فون نمبر سوشل میڈیا پر ڈال کر کردار کشی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی منظم مہم پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ و سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کی موجودہ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف جماعت کے پلیٹ فارم سے تادیبی کارروائی کریں بصورت دیگر غریدہ فاروقی کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی قیادت ہو گی۔ پی ایف یو جے کی قیادت نے مزید کہا کہ کسی بھی صحافی کی تحریر پر تبصرہ اور تنقید کو ہم جائز سمجھتے ہیں لیکن گالم گلوچ، کردار کشی اور سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
عمران خان کی ذہنی حالت،غریدہ فاروقی کا اہم انکشاف
عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم
کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری