گھریلو جھگڑا،ماں نے دو بچوں کو قتل کر دیا

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

گھریلو جھگڑے پر ماں نے بچوں کو مار دیا، خود کو بھی مارنے کی کوشش کی،

ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے تھانہ صدر حافظ آباد کے علاقہ مدہریانوالہ میں دو کمسن بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ڈی پی او نے ایس ڈی پی او صدر سرکل سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیمیں موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ دونوں کمسن بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو ناچاقی پر والدہ شگفتہ نے دونوں بچوں کی نسیں کاٹیں۔ نسیں کٹنے کی وجہ سے دونوں بچوں کی موقع پر ہلاکت ہو گئی

دونوں بچوں میں کمسن 3 سالہ عبدالحادی اور ڈیڑھ سالہ شیر خوار عبدالرحیم شامل ہیںملزمہ شگفتہ نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کی کوشش کی ملزمہ شگفتہ کی چھ سال قبل اپنے کزن محمد شبیر سے شادی ہوئی تھی۔ ملزمہ شگفتہ کا ایک سال سے اپنے خاوند سے جھگڑا چل رہا تھا۔ملزمہ شگفتہ خاوند سے لڑائی جھگڑا کر کے مدہریانوالہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔ ملزمہ شگفتہ پولیس کی حراست میں ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

 اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

Comments are closed.