تھانہ پارہوتی مردان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والا تین رکنی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، مدعی مقدمہ جاوید ولد سلیم خان سکنہ اقراء کالونی نے اپنے گھر سے 90 ہزار روپے سے زائدنقد رقم، سونے کی انگوٹھی، کمپیوٹرسسٹم، ڈش ریسور اور موبائل فون کے چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ پارہوتی میں درج کرائی تھی، ایس ایچ او نوردرازخان کی قیادت میں تھانہ پار ہوتی پولیس نے واردات میں ملوث تین رکنی گروہ تک رسائی حاصل کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، گرفتارملزمان میں فیضان، فواد پسران نثارساکنان اقراء کالونی شامل ہیں۔ ملزمان نے انٹیروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، انکی نشاندہی پر مال مسروقہ سے حاصل کی جانے والی رقم مبلغ 67 ہزارروپے برآمدکرلئے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے.

Shares: