پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالم دن منایا جا رہا ہے، پاکستان کے سیاسی رہنماوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کئے اور کہاکہ بچوںکے عالمی دن کے موقع پر غزہ کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے،بچوں کا بہیمانہ قتل بربریت کی انتہائی غلیظ شکل ہے، فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ دعاگو ہوں، پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں کا مستقبل امن، محبت اور خوشحالی سے بھرا ہو،ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق بچوں کا ہے،ہمارے بچے ہی پاکستان کا سب سے قیمتی خزانہ اور روشن مستقبل ہیں،الیکشن کے بعد آنے والی پی پی پی حکومت کی اولین ترجیحات میں بچوں کی تعلیم، صحت اور تحفظ پر سرمائیکاری کرنا شامل ہوگا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ اور بہبود کے لیئے انقلابی اقدامات کیئے ہیں،قائدِ عوام شہید بھٹو کا دیا ہوا 1973 کا آئین بچوں کے تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستانی بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے ویکسینیشن پروگرام متعارف کرایا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کی غریب خواتین کے لیے صدر آصف علی زرداری کا تحفہ ہے،’بینظیر وسیلہِ تعلیم’ اور ‘بینظیر نشونما’ جیسے اجزاء بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہیں،سندھ میں ان کی جماعت کی سابقہ صوبائی حکومت نے پرائمری سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیم مفت کی،داخلہ و امتحانی فیس کے تمام اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے،بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کے لیے سندھ میں انقلابی قانون سازی پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومتوں کا طرہ امتیاز ہے،سندھ چائلڈ اتھارٹی ایکٹ-2011، سندھ رائیٹ آف چلڈرن ٹو فری ایند کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ-2013 اور سندھ چائیلڈ میریج رسٹرینٹ ایکٹ-2013 اس کی مثال ہیں،مذکورہ قانون سازی میں پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ رولز-2009 اور سندھ پروٹیکشن اینڈ دی پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائیلڈ نیوٹریشن ایکٹ-2013 شامل ہیں
فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی،بلاول
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آج منایا جانے والا یومِ اطفال دنیا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ غزہ میں بچوں کے خلاف جاری مظالم کو فوراً روکنا ہوگا،غزہ میں ہر 10 منٹوں میں ایک بچہ اسرائیلی بارود کا نشانہ بن رہا ہے،بچوں کا بہیمانہ قتل بربریت کی انتہائی غلیظ شکل ہے، فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی،1973 کے آئین اور اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں ہم بچوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور تحفظ کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
اسرائیلی دہشتگردی سے معصوم بچوں کی ہنسی چیخ و پکار میں بدل گئی ،شیری رحمان
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا عالمی دن غزہ کے معصوم اور مظلوم بچوں کے نام کرتی ہوں۔ آج دنیا بچوں کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ فلسطین میں والدین اپنے بچوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے پر مجبور ہیں۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 5500 بچوں سمیت 13,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی دہشتگردی سے معصوم بچوں کی ہنسی چیخ و پکار میں بدل گئی ہے۔ دنیا کو فلسطین میں جاری بچوں کی خونریزی کے خاتمے کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/sherryrehman/status/1726563331375345897
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ "حکومت پاکستان پولیو کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، بر وقت ویکسینیشن سے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ وطن عزیز سے پولیو کا مکمل خاتمہ میری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
بچوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام پر خاموش تماشائی نہ بنیں،مشعال ملک
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےانسانی حقوق وبہبودخواتین، مشعال حسین ملک نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آئیے ،آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بچوں کو نہ بھولنے کا عہد کریں، اٹھ کھڑے ہوں، بولیں اور ان کی زندگیوں کو جنگی جرائم، نسل کشی، اسرائیلی اور بھارتی افواج کے ہاتھوں نسل کشی سے بچائیں،ہم فلسطینی اور کشمیری بچوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام پر خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ بیدار ہوں اور اپنی آواز بلند کریں۔
کیا بچوں کا عالمی دن منانے والی اقوام کو غزہ کے بچوں کی خبر ہے: حافظ نعیم
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کیا بچوں کا عالمی دن منانے والی اقوام کو خبر ہے کہ غزہ میں ہر دس منٹ بعد ایک بچہ اسرائیل کا نشانہ بن رہا ہے، 7اکتوبر سے اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں ، 1800بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور خیال یہ ہے کہ بیشتر جاں بحق ہوچکے ہیں، 9 ہزار بچے زخمی ہیں، غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے مگر عالمی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں اور مسلم حکمران ڈھنگ سے اسرائیل کی مذمت بھی نہیں کرسکتے۔
https://twitter.com/NaeemRehmanEngr/status/1726558182909018166
عالمی برادری کی فلسطینی اور کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم پر خاموشی تشویش ناک ہے،راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، انہیں سنوارنے کیلئے بہتر تعلیم و تربیت اور بچوں کو جبری مشقت اور ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پہلی بار پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور اس کے بچوں کی فلاح و بہبود کے مابین گہرا تعلق ہے۔ پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی نے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے۔ پاکستانی پارلیمان نے پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا۔ عالمی برادری کی فلسطینی اور کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم پر خاموشی تشویش ناک ہے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی بچوں کا قتل عام دنیا بھر کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اقوام عالم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،20 نومبر، بچوں کا عالمی دن!اس دن کو منانے کا مقصد بچوں پر ظلم و تشدد کا خاتمہ، ان کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام، ان کی اچھی صحت کا خیال اور بچوں سے محنت طلب کاموں کی روک تھام ہے ،اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1989 ء میں بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا تھا جس میں 20 نومبر 1990ء کو دنیا کے 186 ممالک نے بچوں کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظورکی تھی،
بچوں کا عالمی دن، دنیا کشمیری بچوں کی حالت زار کا نوٹس لے، پاکستان
جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن…؟
یہ بچے پھول ہیں گُلشن کے۔۔۔(20 نومبر،بچوں کا عالمی دن)۔
موسیٰ کے ماننے والے فرعون کے نقش قدم پر بچوں کو شہید کر رہے ہیں، وزیراعظم
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
فلسطینی بچوں کے آنسوؤں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ،شہباز شریف
دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہرہونا قوم کے لیے لمحِہ فکریہ