دو کروڑ سے زائد بچوں کا سکول سے باہرہونا لمحِہ فکریہ ہے،بلاول

سندھ میں صحت عامہ کی سہولیات ہر پاکستانی کے لیےمفت میسر ہیں
0
55
PPP

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواندگی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہرہونا قوم کے لیے لمحِہ فکریہ اور ایک چیلنج ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ شرح خواندگی کے باب میں دنیا سے ہم سری کرنے کے لیے ہمیں ابھی طویل سفر طے کرنا ہے ،ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایسے چیلنجز کا مقابلہ صرف عوامی حکومت ہی کر سکتی ہے ،پائیدار ترقی کا بنیادی معیار شرح خواندگی ہے ،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والی قدرتی آفات نے بھی تعلیم کے سیکٹر کو شدید متاثر کیا،گذشتہ سال ریکارڈ بارشوں کے نتیجے میں صرف سندھ میں 50 فیصد اسکولوں کی عمارتیں سیلاب سے شدید متاثر ہوئیں ،تعلیم ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے

بلاول کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو کے دور میں تعلیمی اصلاحات متعارف کرائی گئیں ،بھٹو دور میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے میٹرک تک مفت تعلیم کا آغاز کیا گیا ، بھٹو دور میں بڑی تعداد میں نئے اسکول اور یونیورسٹیاں قائم کی گئیں ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی قائدِ عوام کے دور حکومت میں قائم کی گئی تھی ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومتوں کو بہت کم عرصہ چلنے دیا گیا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اس کے باوجود تعلیم کی بجٹ میں اضافہ اور اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے ،صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت ہو، یا سندھ میں عوامی حکومت، شرح خواندگی میں اضافے کے لیے بے شمار اقدام کیے،مضبوط جمہوریت اور پائیدار ترقی کے لیے شرح خواندگی کو 100 فیصد تک لانا ناگذیر ہے،آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تعلیمی بجٹ میں جی ڈی پی تناسب سے 3 فیصد اضافہ کریں گے ،یقینی بنائیں گے کہ تمام پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم میسر ہو، اسی طرح جس طرح سندھ میں صحت عامہ کی سہولیات ہر پاکستانی کے لیےمفت میسر ہیں

ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

Leave a reply