دسویں قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس:ٹرمزآف ریفرنس پراختلافات: مراد علی شاہ نےاورکہانی سنادی

0
37

اسلام آباد:دسویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس، ٹرمز آف ریفرنس پر اختلافات:مراد علی شاہ نے اورکہانی سنادی،اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت دسویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج کے اہم اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبوں اور وفاق کے شیئرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صوبوں کی طرف سے مختلف قسم کے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں ، دسویں این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس پر اختلافات سامنے آئے، این ایف سی کے ٹی او آرز پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز پر بات چیت ہوئی ہے معاملہ مؤخر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مائیکرو اکنامک اشاریوں سے متعلق کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا، قومی مالیاتی کمیشن میں مائیکرواکنامک اشاریوں پرمشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاق کرے گا،

پنجاب قومی مالیاتی کمیشن میں محصولات سےمتعلق کمیٹی کی سربراہی کرے گا، این ایف سی کے وفاق سے صوبوں کے وسائل کی منتقلی کی کمیٹی کی سندھ نگرانی کرے گا، صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم سے متعلق گروپ کی سربراہی بلوچستان کرے گا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا قومی مالیاتی کمیشن میں فاٹا سے متعلق قائم کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ گھر کا معاملہ ہے سارے صوبے ملکراس معاملے کا حل نکال لیں گے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں

Leave a reply