غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی عرب

جنگ زدہ علاقوں کے شہری امداد کے منتظر ہیں۔
0
114
riyadh

ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن شہزاد نے کہا ہے کہ یہ اسرائیل ہی ہے جس نے غزہ پر جنگ مسلط کی ہے غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے۔

باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ روم کے ممالک کی یونین کے وزرائے خارجہ کے آٹھویں علاقائی فورم سے خطاب میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے غزہ پُرتشدد حالات کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل ہی ہے جس نے غزہ پر جنگ مسلط کی ہے غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے اس تنازع کا حل صرف دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہےسعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے تمام ممکنہ ذرائع ستعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں کے شہری امداد کے منتظر ہیں۔

یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا، …

واضح رہے کہ غزہ میں آج 4 روزہ جنگ بندی کا آخری دن ہے اور ممکنہ طور پر اس میں مزید ایک روز کی توسیع کردی جائے کیوں کہ تاحال اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلہ کا مرحلہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

اسرائیل اور حماس کی جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں ہوا ہے کانفرنس میں یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کے وفود شریک ہوئے کانفرنس کی مشترکہ صدارت یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کی۔

برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

اسرائیلی نمائندے نے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی ہےمیزبان ملک سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ فلسطینی اتھارٹی ہی مشرق وسطیٰ میں امن لانے کےلیے ممکنہ طور پر واحد قابل بھروسہ شرا کت دار ہے۔

Leave a reply