غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 فلسطینی شہید
فلسطین: غزہ کے اقوام متحدہ کے زیرانتظام الفخورہ اسکول پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 200 افراد شہید ہوگئے۔
باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
https://x.com/zaidmalhamdan/status/1725849023855141162?s=20
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں الجزیرہ کے ایک نمائندے کے مطابق اس اسکول میں سینکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔
غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ
دوسری جانب نغمہ نگار شارلٹ چرچ نے اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری کو جغرافیائی سیاسی پاگل پن قراردے کر فلسطین کی عوام کا ساتھ دینے کی حمایت کی ہے انسٹاگرام پرانہوں نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں شارلٹ چرچ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کی ویڈیو دیکھیں اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی نسل کشی کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کے رہنماؤں پردباؤ ڈال سکتے ہیں تاکہ وہ فلسطین میں جنگ بندی کا فوری مطالبہ کریں،میں واقعی ان لوگوں کی شکر گزار ہوں گی جو ایسے فلسطینی گانوں کے بارے میں جانتے ہیں جو میں سیکھ سکتی ہوں،آپ فلسظین میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھائیں-
بھارت نے کینیڈا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات پر آمادہ
گلوکارہ اور نغمہ نگار نے مداحوں سے کہا کہ اس انسانی قتل عام سے نظریں مت چرائیں،میں ہر پیر اور جمعہ کو صبح ساڑھے چھ بجے انسٹاگرام پر لائیو جاؤں گی اور مجھے امید ہے کہ آپ فلسطینی عوام کی آزادی اور تحفظ کے لیے گانے میں میرا ساتھ دیں گےآپ ان گانوں کو مجھے بھیجیں یا اگر کوئی فلسطینی گانا جانتا ہے اور ہم سب کو انسٹاگرام لائیو یا انسٹاگرام لائف میں سے کسی ایک پر سکھانا چاہتا ہے تو میں ان کی بہت شکر گزارہوں گی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس کے مزاحمتی گروپ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر غزہ پر حملوں میں 12 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔