غزہ ووٹنگ ، حماس رہنما کا انتخاب کیسے ہوا
باغی ٹی وی : حماس نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ سنور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ایک اور مدت کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ سنور 2025 تک نئی مدت کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔
اس وقت قطر میں مقیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے سنور کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔فلسطینی ذرائع نے فلسطین کے اخبار القدس کے مطابق بتایا کہ سنور نے 280 میں سے 167 ووٹ حاصل کیے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے مرکزی حریف ، نظیر اوداللہ نے 147 ووٹ حاصل کیے۔
سنور کی فتح غزہ کی پٹی کے ذرائع کے اعلان کے 24 گھنٹے بعد ہوئی جب عداللہ نے سنور کو حماس کے خفیہ داخلی انتخابات میں شکست دے دی ہے۔
63 سالہ اوداللہ کے فاتح قرار پانے کے فورا بعد ہی حماس نے اعلان کیا کہ بدھ کے روز دوسرا دور رائے دہندگی ہوگی کیونکہ وہ اور سنور 50 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں ناکام رہے تھے.








