لاہور:ن لیگی رکن اسمبلی کےدفترمیں ڈاکےکی واردات: معمّہ حل نہ ہوسکا

0
27

لاہور: ن لیگی رکن اسمبلی کےدفترمیں ڈاکےکی واردات:معمّہ حل نہ ہوسکا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید کے دفتر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

دوسری طرف اس حوالے سے لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے ہے کہ ان کے دفترمرزا اسٹیٹ ایجنسی پر پانچ سے زائد ڈکیتیوں نے واردات کی۔

مرزا جاوید نے بتایا کہ نامعلوم ڈکیت دفتر سے بیس لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑے۔ پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دے دی گئی ہے تاہم رائے ونڈ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

Leave a reply