مزید دیکھیں

مقبول

کیا یہ کھلی پاکستان دشمنی نہیں ہے؟

کیا یہ کھلی پاکستان دشمنی نہیں ہے؟ تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی عمران...

اوکاڑہ : قصاب مافیا کا راج، بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

اوکاڑہ (نامہ نگار،ملک ظفر) اوکاڑہ میں قصاب مافیا بے...

33 سالہ بھارتی شہزادی کو دی گئی متحدہ عرب امارات میں پھانسی

بھارتی وزارت خارجہ نے دہلی ہائی کورٹ میں بیان...

کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی شہر کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے...

سیالکوٹ: انجمن مغلیہ کا مغل اسکالرشپ فنڈ قائم، 5 کروڑ کے عطیات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)انجمن مغلیہ کا بڑا اقدام،...

گھی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کمی کی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،

اسفند یار ولی خان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے لئے فاتحہ اور بلندیء درجات کی دعا کی ،وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔

اخراجات کم کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے,وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے،کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں،کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی جب کہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی،کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پنشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری تجاویز دے گی جب کہ کمیٹی ضروری سمجھنے پر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی سٹور اسلام آباد کا اچانک دورہ، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،بے نظیر انکم سپورٹ کی ماہانہ رقم میں اضافہ کیا ہے،چاول، دالیں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے،گھی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے،شہریوں کو سستا آٹا فراہم کر رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام اشیا وافرمقدار میں موجود ہیں،12 ارب روپےکا رمضان پیکیج تقسیم کیا جائےگا،بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد کو 10 ہزار روپے فی کس دیا جائےگا ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر اچھے انتظامات کیے گئے ہیں،پورے پروگرام سے 4 کروڑ افراد مستفید ہوں گے،کفالت پروگرام کےتحت لاکھوں افرادکو رقم دی جا رہی ہے،

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan