استنبول: ترک صدر کے گھر کی تصویر بنانے پر اسرائیلی جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا انہیں ایک مقامی ٹیلی وژن اور ریڈیو نیٹ ورک کے ایک ملازم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا-

باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزرات خارجہ نے جوڑے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ایک جوڑے کو حساس مقام کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق اس اسرائیلی جوڑے کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے انہیں رواں ماہ 12 نومبر جمعہ کو ایک ترک عدالت میں پیش کیا گیا تھا ان پر سیاسی و فوجی جاسوسی کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جوڑے کے ساتھ ایک مقامی ترک باشندے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


نشاندہی کرنے والے شخص کے مطابق اس جوڑے نے تصویر ایک ٹاور میں واقع ریستوران سے بنائی تھی جس مکان کی یہ جوڑا تصویر لے رہا تھا وہ استنبول میں واقع ہے۔

خیال رہے کہ ترکی میں عمومی طور پر عسکری اور سیکورٹی مقامات کی تصاویر لینے کی سخت ممانعت ہے اور ایسا کرنے سے قبل مذکورہ حکام کا اجازت نامہ ضروری ہوتا ہے-

Shares: