شکرپڑیاں،غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم گرفتار
شکرپڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔ پولیس نے ہراساں کرنے والے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سجاد احمد،عدیل کریم، ریاض خان اور ذاکراللہ شامل ہیں۔ ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں واقعہ کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جارہی ہے۔ملزمان نے 14 اگست کی شام شکرپڑیاں پر ہراساں کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنائیں تھیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو شکرپڑیاں میں دوغیرملکی خواتین سمیت تین افراد حراساں کرنے کا واقع پیش آیا اوباش نوجوانوں نے غیر ملکی خواتین کو گھیر لیا ،غیر ملکیوں کو ہجوم کی جانب سے کافی دیر تک حراساں کیا جاتا رہا اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ روز سکیورٹی کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا تھا، غیر ملکی خواتین کو حراساں کیے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران نے واقع کا نوٹس لے لیا،
اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خواتین کو حراساں کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا ،درج مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 147، 149، 354 اور 509 شامل کی گئی ہیں غیر ملکی خواتین کو شکر پڑیاں موونومنٹ پر حراساں کیا گیا 14 اگست کوموونومنٹ آنے والی فیملیز کے لیے پولیس اہلکار تعینات ہی نہیں گئے تھے اوباش لڑکوں کی جانب سے غیرملکی خواتین کو ایک گھنٹے تک حراساں کیا جاتا رہا
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو غیر ملکی خواتین کو ہراساں کیا گیا تو کئی لوگ انکی مدد بھی کرتے رہے، خواتین ہراساں کرنے کی وجہ سے انتہائی خوف کا شکار تھیں،
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا
چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات
عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف