غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد نے بڑا حکم دے دیا

0
65

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے عوامی شکایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعقلہ اداروں کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا

چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی مارکیٹنگ پر پہلے سے عائد پابندیوں پر بھی مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ چیف کمشنر آفس نے احکامات کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر/ رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیزڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈ منسٹریشن اور سی ڈی اے کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں چیف کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ہر طرح کی تشہیر/مارکیٹنگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔غیر قانونی ہاوسنگ/کمرشل منصوبوں کی بل بورڈز،ہورڈنگز،پینا فلیکس،بروشرز اور دیگر ذرائع سے تشہیر/مارکیٹنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔ پرینٹنگ پریس کسی بھی ہاوسنگ سوسائیٹی کا تشہیری مواد چھاپنے سے پہلے منصوبے کی قانونی حیثیت کی تصدیق کروانے کے پابند ہوں گے۔پرنٹنگ پریس سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کا تشہیری مواد چھپائی روکنے کیلئے آر ڈی اے سے بھی کوآرڈینیشن کیجائے گی جائے گی،

چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ روکنے کیلئے متعقلہ اداروں سے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے سے این او سی لیئے بغیر مارکیٹنگ کرنے والے تمام رہائشی/کمرشل منصوبے غیر قانونی ہیں۔عوام الناس رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے تصدیق کریں بیرون ملک پاکستانی بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے لازمی تصدیق کریں۔

Leave a reply