گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے دو افراد کواغوا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا-

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گڈو لنک روڈ پر کشمور کی جانب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے چار افراد کو اغوا کرلیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا جب کہ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ : سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر …

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو دو افراد کو اپنے ہمراہ اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد ایک مغوی شہباز شاہ کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ مغوی امداد بنگوار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب صادق آباد میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز بھی جاری ہے جہاں پولیس نے 3 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچالیا ہے۔

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ، بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کے جانب سے …

ترجمان پولیس کا کہنا ہے جن شہریوں کو اغوا ہونے سے بچایا ہے ان کا تعلق بنوں سے ہے۔ تینوں شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے سستا ٹریکٹر خریدنے آئے تھے شہریوں کی شناخت نیاز، اکبر، گل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ پولیس نے شہریوں تحویل میں لے کرمحفوظ مقام پر منتقل کردیا ہےآپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک اور 28 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

گوجرہ : پتنگ بازی 8 سالہ بچے کی جان لے گئی

Shares: