کوئٹہ : سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

کوئٹہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار زبیر خان آکاخیل ) سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے
تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہرطرف گندگی پھیل چکی ہے ،جس سے مختلف خطرناک متعددی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، اہلیان علاقہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندگی کے اس ڈھیر کی وجہ سے ماحول تعفن زدہ ہوچکاہے، گھروں میں بھی بد بو اور مچھروں کی بہتاب ہوگِئی ہے اور آنےجانے والے لوگوں خاص طورپر مسجد تک جانے والے نمازیوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،شہریوں نے مزید بتایا کہ مکانوں اور بنگلوں کے درمیان ایک ڈیری فارم ہے اس ڈیری فارم کی وجہ سے بھی علاقہ میکن پریشان ہیں انہوں نے ایڈمنسڑیٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ جاوید مینگل اور دہگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ مین سبزل روڈ پر گندگی کے ڈھیر کو ہٹایا جائے علاقہ میکنوں کی پریشانی اور مشکلات کم کی جائیں

Comments are closed.