انتظامیہ کی دہشت، جمہوریت کا خاتمہ: غلام نبی آزاد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتا دی

0
54

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنے دورہ کشمیر کے دوران وہاں کے حالات کو بدترین بتایا ہے۔

غلام نبی آزاد نے بھارتی حکومت کے کشمیر متعلق بیانیہ کی قلعی کھول دی

بھارتی میڈیا کے مطابق غلام نبی آزاد نے گزشتہ روز کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ کی دہشت چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے اور کشمیر سے جمہوریت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

غلام نبی آزاد نے سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”مقبوضہ کشمیر ککا درجہ بدلے جانے کے بعد سے کشمیر میں کہیں بھی جمہوریت نہیں ہے۔ لوگوں میں بے چینی ہے، لوگ تڑپ رہے اور پرانے حالات بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔“

جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو

غلام نبی آزاد نے اپنے کشمیر دورہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں سے مل کر ان کی پریشانی نہیں جان سکے، ایسے کشمیری باشندوں سے نہیں مل سکے جو ان کے سامنے ریاست کی حقیقی تصویر رکھنا چاہتے تھے۔

کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے

غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ بی جے پی سے وابستہ سو سے 200 لوگوں کے علاوہ کشمیر میں آرٹیکل370 کے ہٹنے اور ریاست کے تقسیم ہونے سے کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کے بعد سے لوگوں کی آواز بھی دبا دی گئی ہے۔

Leave a reply