سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات ہوئے قبول تو بلاول نے کیا کہا

باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کی جنرل الیکشن سے کاغذات قبول ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے .

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ سید یوسف رضا گیلانی جیسے کینیڈیٹ ایوان میں آئیں . اس لیے انہوں نے روڑاٹکانےکی کوشش کی ہے . یوسف رضا گیلانی جنرل سیٹ اسلام آباد سے امیدوار ہیں.

دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات کیلئے عدالت میں ریفرنس اپنے ارکان کیخلاف عدم اعتماد ہے۔ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے۔

کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبران کو نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے، اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے پاس آ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیٹ نکال کر بنی گالہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ پی ایس 88 کے عوام نے بتا دیا کراچی بھٹو کا ہے۔ حکومت کو ہر میدان میں شکست دے رہے ہیں۔ اتنی بڑی لیڈ سے سلیکٹرز پریشان ہیں۔ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پرسکون تھے کہ اپوزیشن ضمنی اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دے گی لیکن پی ڈی ایم نے سیاسی کارڈ کھیلے۔ سینیٹ انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے، دھاندلی اور کسی کو چور دروازے سے اکثریت دلوانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Shares: