گلگت :گلگت بلتستان انتخابات:نتائج کا سلسلہ جاری:پاکستان تحریک انصاف کوپی پی پرسبقت حاصل ہے ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں اصل مقابلہ پی پی اورپی ٹی آئی کے درمیان ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق کچھ وقت پہلے اس وقت دنوں پارٹیوں کو 5-5 نشستوں پربرتری حاصل تھی جولمحہ بہ لمحہ بدلتی جارہی ہے

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے ساتھ ہی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

جی بی 1
پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 782 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے جوہر علی 220 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہ حلقہ پہلے پی پی کے لیے فیورٹ قراردیا جارہا تھا

جی بی 2

پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 152 ووٹ لیکر آگے، ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمن 141 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی کے جمیل احمد 90 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔اس حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں

جی بی 6

پی ٹی آئی کے کرنل عبیداللہ بیگ 75 ووٹ لے کر سب سے آگے، پی پی پی کے ظہور کریم ایڈووکیٹ 27 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یہاں بھی پی ٹی آئی کا امیدوار جیت رہا ہے اورحتمی نتیجہ بھی ان کے حق میں آئے گا

جی بی 10

پیپلز پارٹی کے محمد خان وزیر 24 ووٹ لیکر پہلے اور پی ٹی آئی کے وزیر حسن 10 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔یہاں کوئی بھی امیدوار جیت سکتا ہے

جی بی 12

پی ٹی آئی کے راجا محمد اعظم خان 261 ووٹ کے ساتھ پہلے، مسلم لیگ ن کے محمد طاہر شگری 68 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 44 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی 21

آزاد امیدوار حافظ الرحمان 279 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پیپلزپارٹی کے محمد ایوب شاہ 213ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 6 ہنزہ
جی بی اے6 ہنزہ کے90 میں سے 14پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عابد اللہ بیگ 1166 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے ظہور کریم 587 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 7 اسکردو (1)
جی بی اے 7 اسکردو کے 28 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ محمد ذکریا خان 630 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جی بی اے 8 اسکردو (2)

جی بی اے 8 اسکردو کے54 میں سے6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سید محمد علی شاہ 770 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 623 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 9 اسکردو (3)
گلگت بلتستان کے حلقہ 9 اسکردو 3 کے 55 میں سے 6 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 1190 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار فدا محمد ناشاد 304 ووٹ لیے ہیں۔

جی بی اے 14 استور 2
جی بی اے 14 استور 2 کے مجموعی 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 640 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

Shares: