گلگت بلتستان کے عوام تاریخ رقم کرنے جار ہے

0
52

گلگت بلتستان کے عوام تاریخ رقم کرنے جار ہے

باغی ٹی وی : آج گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے ایک تاریخی دن تھا 23 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری رہا۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جا رہا ہے . پانچ بجے کے بعد بھی جو ووٹرز پولنگ بوتھ میں موجود ہوں گے ان کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا. اس سلسلے میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر ووٹ کا حق استعمال کیا .

انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، شگر حلقہ جی بی ایل اے 12 شگر کے پولنگ اسٹیشنز پر بڑی تعداد میں ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچ گئے جہاں ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ایس پی کے ساتھ مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کر کے ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

استور کے جی بی اے 13 حلقہ ون کے بیشتر علاقوں میں برفباری کے سبب ووٹرز کو مشکلات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری ہے۔ وادی نلتر میں بھی شدید برفباری سے شہری مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، خراب موسم کے باعث کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بجلی منقطع ہو گئی جسے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ غذر کے تینوں حلقوں میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مرد اور خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گھروں سے نکلے ہیں، بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث پولنگ اسٹیشنز سے سست روی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

سکردو کے تمام چار حلقوں میں انتخاب کے دوران امن و امان برقرار رہا، سخت سردی کے باوجود لوگ گھروں سے ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔ خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلی اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

ادھر ن لیگ نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے. ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ووٹنگ سست روی سے جاری ہے.پڑی میں ووٹنگ سست روی کا شکار ہیں۔۔یہ ن لیگ کے ووٹرز کو دیکھ کر جان بوجھ کر ووٹنگ کا پروسس سست کر دیتے ہیں۔۔نیازی یہاں بھی 2018 والی دھاندلی دہرا رہا ہے
لوگوں کا جوش و جذبہ بھی پہلےسے زیا دہ تھا . چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات پر امن طریقے سے ہورہے ہیں،سردی کے باوجود عوام میں جوش و جذبہ ہے،
عام انتخابات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری ہے، ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے سبب حکومتی احکامات کی روشنی میں پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کو ماسک پہن کر ووٹ ڈالنے کیلئے آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 4 ہزار 447تک پہنچ چکی ہے۔

برفباری کے باعث انتخابی عملے کی واپسی کیلئے انتظامات مکمل ہیں،گلگت بلتستان میں بڑے لیڈرز نےانتخابی مہم کے دوران حصہ لیا،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کاکا کہنا تھا کہ انتخابات کا وقت 5بجے ختم ہوجائے گا.5بجے کےپولنگ اسٹیشن میں موجود افراد ووٹ ڈال سکیں گے ،


نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) الیکشن میں خواتین کی بھرپور شمولیت خوش آئند ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ ڈالنے پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔
گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے سیاسی مستقبل کے لیے اپنا حق استعمال کیا ہے اور اپنے جمہوری ہونے کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے.

Leave a reply