گلگت بلتستان میں حکومت کو کیسے سیٹیں ملیں ، مریم نواز کامانسہرہ میں‌ خطاب

0
41

گلگت بلتستان میں حکومت کو کیسے سیٹیں ملیں ، مریم نواز کامانسہرہ میں‌ خطاب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مانسہر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام کارکنوں کومیراسلام ، نوازشریف اورکیپٹن ریٹائرڈصفدرکابھی سلام پیش کرتی ہوں.یہ روایت ہےجس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہےوہی جی بی میں حکومت بناتی ہے، یہ نوازشریف کابیانیہ ہی تھاکہ آپ کوگلگت بلتستان میں واضح مینڈیٹ نہیں ملا،جی بی میں ان کوجوسیٹیں ملیں وہ بھی ن لیگ کےتوڑےگئےلوگ ہیں،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب تک جعلی حکومت ہےآٹےاورچینی کی چوری نہیں رکےگی،گلگت بلتستان میں دھاندلی کےباوجوداس کونہیں جتوایاجاسکا،گلگت بلتستان الیکشن کےجعلی نتائج کوماننےکےلیےکوئی تیارنہیں،گلگت بلتستان میں لوگ نوازشریف کی حمایت میں باہرنکلے،نوازشریف کوعوام سےوعدےپورےکرنےکی سزامل رہی ہے،جب تک جعلی حکومت ہےآٹےاورچینی کی چوری نہیں روکےگی، جب تک جعلی حکومت ہےمہنگائی کم نہیں ہوسکتی،
·


مریم نواز نے مزید کہا کہ جب تک جعلی حکومت ہےیہ ملک نہیں چل سکتا،ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیالیکن کسی کوایک نوکری بھی نہیں ملی،نوازشریف نےہزارہ موٹروےکاوعدہ پوراکیا،نوازشریف نےہمیشہ ہزارہ کےساتھ رشتہ نبھایا،ہزارہ کےساتھ مسلم لیگ ن کارشتہ بہت پراناہے،آج پتہ چل گیاہزارہ نوازشریف کاتھا،ہےاوررہےگا،

Leave a reply