گلگت بلتستان میں پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں پولنگ جاری
باغی ٹی وی : گلگت بلتستان کے حلقہ 3 میں آج پولنگ جاری ہے، تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سمیت سیاسی جماعتوںکے 21 امیدواران میدان میں اترے ہیں، ووٹرز شام 5 بجے تک ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔
گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حلقےمیں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،
اُدھر دیامر کے حلقہ 3 ڈوڈشال کےخواتین پولنگ اسٹیشن نمبر 31 پر دوبارہ پولنگ کا نوٹی فکیشن واپس لے لیاگیا ہے۔
انتخابی نتائج کے خلاف جاری احتجاج اور امن و امان کی وجہ سےدوبارہ پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق اس حلقے پر جے یو آئی کے رحمت خالق 5 ہزار 498 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں اور پی ٹی آئی امیدوار حیدرخان کو 48 ووٹوں سےشکست ہوئی۔