پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت ،علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے دھاندھلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے،حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی
پرامن سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج عوام کا حق ہے، انہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے
علی موسیٰ گیلانی کو فوراً رہا کیا جائے
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ گیلانی کو جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کیا گیا ہے ،شیری رحمان نے موسی گیلانی کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا
موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے،گیلانی خاندان پر جھوٹے مقدمات جلسہ روکنےکی سازش ہے،حکومت ملتان جلسے سے اتنا ڈر گئی ہے کہ گیلانی خاندان کے خلاف تالا توڑنے کا کیس بنا ڈالا،انتقامی سرکار گلگت بلتستان کے بعد ملتان کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے