گلگت: کباڑ مارکیٹ میں آتشزدگی،150 سے زائد دوکانیں جل کر راکھ

0
58

گلگت میں این ایل آئی چوک کے قریب کباڑ مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے تمام دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلگت کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 150 سے زائد دکانیں اور پتھارے جل کر راکھ ہو گئے آگ گلگت میں سستا بازار اوراستعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ میں لگی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ اردگرد کی عمارتوں تک بھی پھیل گئی-

ایشیا کی سب سے بڑی بلّھے شاہ پیپرملزاس وقت آگ کی لپیٹ میں:آگ بجھانے کی کوششیں جاری

گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122اور دیگر ادارے عوام کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے دیگر ضلعوں سے بھی ریسکیو1122کی آگ بجھانے والی گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔

براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے مارکیٹ میں زیادہ تر کباڑ کے کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں تھیں جس کی وجہ سے آگ جلدی پھیلی-

قبل ازیں گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگنے سے 200 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں آگ کی لپیٹ میں آکر دو گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی خاکستر ہو گیا تھا ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 20 فائر ٹینڈرز نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا چار ایکڑ رقبے پر محیط پرانے کپڑوں کے بازار میں 500 دکانیں تھیں جن میں سے 200 دکانیں جل گئیں جبکہ دو گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری، علاقہ محفوظ

Leave a reply