انڈین پنجابی اداکار گپی گریوال نے پاکستانی میڈیا سے وڈیو لنک کے زریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان آنے کی بہت خواہش رکھتا ہوں لیکن ایسا بعض وجوہات کی بناء پر ممکن نہیں ہو سکا. انہوں نے ہا کہ ناصر چنیوٹی اور افتخار ٹھاکر جیسے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر مجھے ناصر چنیوٹی کہہ دیں کہ سکرپٹ بھی نہ پڑھو اور فلاں پاکستانی فلم سائن کر لو تو میں آنکھیں بند کر کے ایسا کرلوں۔

”ہمایوں سعید کے ساتھ ہماری میٹنگ بھی ہوئی تھی بہت جلد میں پاکستانی پراجیکٹ میں بھی نظر آﺅں گا”۔ناصر چنیوٹی فلم کیری آن جٹا تھری کاحصہ ہیں جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ یاد رہے کہ کیری آن جٹا تھری میں بِنوں ڈِھلون، رپریت اور جسویندر بھلا بھی و دیگر شامل ہیں۔ فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے.انڈین اداکار اس فلم کی ریلیز کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہو گی.

تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

Shares: