مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا

بھارتی امیگریشن نے معروف بھارتی اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے سے روک دیا ۔

باغی ٹی وی : میڈ یا رپورٹس کے مٍطابق معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں مل سکی اور وہ اپنے دیگر 6 ہم وطن اداکاروں سمیت بھارت کے اٹاری بارڈر پر پھنسےرہے۔

بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

بھارتی اداکار گیپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کو بھارتی امیگریشن نے اپنی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے روک رکھا ہے، اور انہیں بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اداکار گیپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی بارڈرپرموجود ہے۔

چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

دوسری جانب دوسری جانب بھارت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا . نجی ٹی وی کے مطابق ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی 29 جنوری کوکراچی سے جے پورکی خصوصی پرواز شیڈول تھی اور کل صبح 7 بجے خصوصی پروازپر 170بھارتی یاتریوں کوکراچی سےجے پورجانا تھا .

پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو اجازت نہ دیئے جانے کی تصدیق کی ہے ائیرلائن ذرائع کا بتانا ہےکہ بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا .

75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ ہوگی