لاہور مال روڑ پر مسلسل بارش کے باعث درخت گر گیا

لاہور درخت روڑ پر گرنے سے ایک کار بھی متاثر ۔شیشیے ٹوٹ گئے . درخت گرنے سے بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں بھی زمیں پر گری ٹریفک پولیس نے سڑک کو دونوں طرف سے بند کردیا .ہنگامی صورتحال میں محمکہ لیسکو اور پی ایچ اے کے عملے کو طلب کرلیا گیا ۔

پنجا ب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش جاری ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے لاہور کے علاقوں ایم اے او کالج . ساندہ. راجگڑھ. فیروزپور روڈ. ڈیفینس . ٹھوکر .سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جو تاحال جاری ہے بارش کی وجہ سے سردی میں تیزی آ گئی ہے دوسری طرف بارش کے باعث متعدد علاقوں میں لیسکو کے 90 سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا ہے لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث بجلی منقطع ہے ، بجلی سے محروم علاقوں میں جوہر ٹاون ، اچھرہ ، مزنگ، شادی پورہ ، راوی روڈ ،شادمان ، برانڈرتھ روڈ، شاہ جمال ، علی پارک ، رائل پارک ، شاہدرہ ، بیگم کوٹ ،داتا نگر اور سگیاں شامل ہیں

لاہور میں تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں تا ہم بارش کی وجہ سے سکولوں میں حاضری کم رہی بچوں کو سکول جبکہ دیگر افراد کو روز مرہ کے معاملات کیلئے گھر سے نکلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو 24/7 الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔نکاسی آب کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے ۔گزشتہ روز کی طرح آج بھی متعلقہ افسران اور سٹاف محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے ۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے ۔ نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں وزیراعلی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں ۔ انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بارش کے دوران صوبہ بھر میں ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض مزید تندہی اور جذبہ خدمت سے ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھیں اور شہریوں کی مدد کریں ۔شاہرات پر گاڑی یا موٹر سائیکل بند یونے سے مشکل کے شکار شہریوں کو مدد اور راہنمائی بھی فراہم کی جائے ۔ڈولفن پولیس کے اہلکار بھی دوران گشت مشکلات کے شکار شہریوں کو ہر ممکن مدد اور تعان فراہم کریں ۔ تمام اضلاع میں چیف ٹریفک ٓآفیسرز خود فیلڈ میں نکلیں اور اہم مقامات پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیں ۔صوبے کی مرکزی شاہرات پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر سے بہتر بنائیں ۔پولیس اور ٹریفک ٹیمیں مل کر مؤثر کوارڈی نیشن سے دوران بارش حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔ مری کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے راولپنڈی پولیس وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کرے۔ مری کی شاہراہوں پر سیاحوں کو پیش آنے والی کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جائے ۔ سیاحوں کی راہنمائی اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے مری پولیس اچھے اقدام جاری رکھے۔

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

Shares: