راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزم کی والدہ پر پولیس نے تشدد کیا ہے
ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس کی جانب سے خاتون پر تشدد کیاگیا،واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی تو پولیس اہلکار نے ماں کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے ، پولیس اہلکار ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
ٹیکسلا کے علاقہ میں پولیس کا خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،سی پی او نے اے ایس آئی امتیاز ناصر کو معطل کردیا، ایس پی پوٹھوہار کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ٹیکسلا پولیس نے کچہری کے باہر سے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ملزم بصیر خان کو گرفتار کیا جس نے اپنی والدہ کے ہمراہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کی،ملزم بصیر خان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق معاملہ کی انکوائری عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اختیارات سے تجاوز یا شہریوں سے ناروا سلوک قطعی برداشت نہیں، خود احتسابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی