گرفتاری کا خوف،اداروں پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم ملک کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئی

وکیل ایمان مزاری نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس کیا گیا ہے عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی

قبل ازیں ایف آئی اے خبردار کیا ہے کہ قوانین کے خلاف پوسٹ یا قابل اعتراض مواد شئیر کرنے پر نام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں ایف آئی اےکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن پیکا 2016 ایکٹ کا مطالعہ کریں، سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ قابل اعتراض اور باغیانہ نہیں ہونی چاہیے، تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کےنام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں پاکستان یا دوسرے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو جعلی خبروں کی بنیاد پر بدنام نہیں کیا جاسکتا، جعلی خبروں کی بنیاد پربدنام کرنےکی کوششیں پاکستانی قوانین کے مطابق جرم ہیں قانون کے پابند شہریوں کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں، یہ ہدایت صرف قانون توڑنے والوں کے لیے ہے۔

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

Shares: