مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش نہ ہوں کہ اس طرح گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آ رہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا 
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
واضح رہے کہ آج ہی تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے تحریک انصاف کی رکنیت اور عہدے چھوڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جو سپاہی حفاظت پر مامور ہے اس کو ڈی موریلائز کرنے کی کوشش تھی، فورسز ہی ہیں جنہوں نے کراچی اور ملک میں امن قائم کیا۔








